ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارین پالیسی جریدے کے ایڈیٹر رابرٹ نیمن نے کہا ہے کہ پاکستان گرچہ امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کی درخواست کرتا ہے لیکن یہ درخواست سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان ڈرون حملوں کے مسئلے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرلے تو امریکہ کے ڈرون حملے رک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ ھدف حاصل کرنے کے لئے کئي قدم اٹھانے ہوں گے۔ رابرٹ نیمن نے کہا کہ امریکی ڈرون جارحیت کو رکوانے کے لئے پاکستان اقوام متحدہ کی عالمی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔ اس امریکی مبصر نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے بیانوں کے برخلاف پاکستان کی درخواست کو کوئي اہمیت ہی نہیں دیتی ہے اور اسے اس بات کی بالکل پرواہ نہیں ہے کہ پاکستانی رائے عامہ کیا کہتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475171
ایک امریکی مبصر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ڈرون حملے بندکروانے کے لئے پاکستان کو سنجیدگي کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔